Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

چالاک چڑیا

 چالاک چڑیا



ایک چڑیا تھی۔ اس کا نام پہنچی تھا۔ ایک دن کی بات 


 ہے کہ چنچی چڑیا گائے کے پاس بیٹھی تھی اور وہ 


دانے چگ چگ کر کھارہی تھی۔ اچانک گائے نے گوبر کر 


دیا اور چڑیا اس گوہر میں دب گئی اور وہ اُڑ نہ سکی 


اور دوسری طرف سے ایک کتا آیا۔ چڑیا نے اس سے 


کہا کہ ”بھائی کتنے مجھے نکال کتے نے کہا کہ ” میں 


اگر نکالوں گا تو میں تجھے کھالوں گا“۔ چڑیا نے کہا 


”ہاں کھالینا“۔ کتے نے چڑیا کو گوبر سے باہر نکالا۔ اب 


چڑیا نے کہا ”مجھے دھو تو لے“ کتا چڑیا کونل پر لے 


گیا۔ وہ چڑیا کو دھو کر اسے کھانے لگا۔ چڑیا نے کہا ” 


مجھے سکھا تو لے پھر کھالینا کتے نے چڑیا کو دھوپ 


میں رکھ دیا۔ تھوڑی دیر میں چڑیا کے پر سوکھ گئے 


اور وہ پھر سے اُڑ گئی۔ کتامنہ دیکھتا رہ گیا۔

Post a Comment

0 Comments

Ali orr pathar ki dosti