Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Hazrat Jibrael as ka waqia


 حضرت جبرئیل علیہ السلام کی سرعت رفتار کا عجیب واقعہ

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ جبرئیل علیہ

السلام سے پوچھا اے جبرئیل علیہ السلام ! کبھی تمہیں

آسمان سے مشقت کے ساتھ بڑی جلدی اور فورا بھی زمین پر

اتر نا پڑا ہے ... جبرئیل علیہ السلام نے جواب دیا ہاں ! یا

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چار مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ مجھے فی

الفور بڑی سرعت کے ساتھ زمین پر اترنا پڑا ہے ... حضور نبی

کریم صلی


اللہ علیہ وسلم نے فرمایا... وہ چار مرتبہ کس موقع پر؟

جبرئیل علیہ السلام نے عرض کیا ایک تو جب حضرت

ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا تو میں اس وقت عرش

الہی کے نیچے تھا۔ مجھے حکم ہوا کہ جبرئیل ! خلیل کے آگ

میں چنے سے پہلے پہلے فورا میرے خلیل کے پاس پہنچو ...

چنانچہ میں بڑی سرعت کے ساتھ فوراً خلیل کے پاس پہنچا .

.. دوسری بار جب حضرت اسماعیل علیہ السلام کی گردن اطہر

پر چھری رکھ دی گئی تو مجھے حکم ہوا کہ چھری چلنے سے پہلے ہی

زمین پر پہنچوں اور چھری کو الٹا دوں ... چنانچہ میں چھری

چلنے سے پہلے ہی زمین پر پہنچ گیا اور چھری کو چلنے نہ دیا..

. تیسری مرتبہ جب حضرت یوسف علیہ السلام کو کنویں کی تہہ

تک پہنچنے سے پہلے زمین پر پہنچوں اور کنویں سے ایک پتھر
نکال کر حضرت یوسف علیہ السلام کو اس پتھر پر با آرام بٹھا

دوں... چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا ... اور چوتھی مرتبہ یا رسول

اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کہ کافروں نے حضور (صلی اللہ

علیہ وسلم) کا دندان مبارک شہید کیا تو مجھے حکم الہی ہوا کہ

میں فور از مین پر پہنچوں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے
دندان مبارک کا خون زمین پر نہ گرنے دوں اور زمین پر گرنے

سے پہلے ہی میں وہ خون مبارک اپنے ہاتھوں میں لے لوں ...

یا رسول اللہ خدا نے مجھے فرمایا تھا.. جبرئیل! اگر میرے
محبوب (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا یہ خون زمین پر گر گیا تو قیامت

تک زمین میں سے نہ کوئی سبزی آگے گی ... اور نہ کوئی درخت ...

چنانچہ میں بڑی تیزی کے ساتھ زمین پر پہنچا اور حضور نبی کریم

صلی اللہ علیہ وسلم کے خون مبارک کو اپنے ہاتھ پر لے لیا...

(روح البیان )

Post a Comment

0 Comments

Ali orr pathar ki dosti